ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شیعہ زائرین پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج اس حادثے میں شہید ہونے والےورثاء کے ساتھ ایرانی قوم اور حکومت کی طرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان میں کسی بھی قوم ومذہب سے تعلق رکھنے بےگناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے امید کرتا ہے کہ نہتے عوام پر اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کو روکا جائےگا۔ واضح رہے کہ کل صوبہ بلوچستان کے تفتان علاقے میں ایران سے مقدس مقامات کی زيارت کےبعد واپس جانے والے پاکستانی زائرین پر ہونے والے حملے میں کم سے کم تییس افرادشہید ہوگئے۔
.......
/169